گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاور لفٹنگ کے دوران گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے بیکانیر میں ایک 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی جم میں لفٹنگ کے دوران حادثے میں موت واقعع ہو گئی۔ وہ جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ تھیں۔
پریکٹس کے دوران 270 کلو گرام وزنی راڈ ان کی گردن پر گری جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اچاریہ کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ خاتون ایتھلیٹ کے مینیجر تیواری نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرینر جم میں یشتیکا اچاریہ کو وزنی راڈ اٹھانے میں ان کی مدد کر رہے تھے تاہم راڈ اتنی بھاری تھی جو ان سے برداسشت نہ ہوسکی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اہل خانہ نے اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ بدھ کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
پاور لفٹنگ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں تین لفٹوں پر زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے کی تین کوششیں کی جاتی ہیں جن میں اسکواٹ، بینچ پریس، اور ڈیڈ لفٹ شامل ہیں تاہم یہ کھیل اولمپکس کا حصہ نہیں ہے۔بھارتی ایتھلیٹ یشتیکا نے اپنے مختصر کیریئر میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی موت سے کھیلوں کے شعبوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے، واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کھیلوں میں جان لیوا حادثات اکثر رونما ہوجاتے ہیں، اس کی ایک مثال 2014 میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی موت ہے، جو میچ کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔
لیبیا میں انسانی اسمگلرز کے ٹھکانوں پر چھاپے، 2 اجتماعی قبروں سے 93 لاشیں برآمد
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کر کے 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب خضدار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران پانچ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خیبرپختونخوا پولیس کا سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو ز شیئرکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔