نائجیریا میں قومی ٹورنامنٹ سے واپسی پر گاڑی کو حادثہ، 21 ایتھلیٹس جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
نائجیریا میں قومی کھیلوں کے ٹورنامنٹ سے واپسی پر پیش آنے والے المناک بس حادثے میں 21 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ ہفتے کی دوپہر نائجیریا کی ایک مرکزی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس کانو سے اوگن ریاست کے درمیان تقریباً 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے واپس جا رہی تھی۔
نائجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (FRSC) کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کی تھکن یا تیز رفتاری ہوسکتی ہے، کیونکہ بس طویل رات بھر کا سفر طے کرچکی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی دوسرا وہیکل شامل نہیں تھا۔ جاں بحق افراد میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑی شامل تھے، جنہوں نے نیشنل اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔
صدر بولا تنوبو نے حال ہی میں کہا تھا کہ یہ کھیل "قوم کی یکجہتی، طاقت اور برداشت کی نمائندگی کرتے ہیں۔"
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
ویب ڈیسک:فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
موٹروے ایم تھری پر سمندری کے قریب حادثہ ہوا، گاڑی کی بریک فیل ہونے سے کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 2سرکاری ملازمین جا ں بحق ،جبکہ 8 زخمی ہو گئے، موٹروے پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ ملتان ریسکیوکے مطابق 2 اسپیشل برانچ اہلکار جا ں بحق، 8 اہلکار زخمی ہو گئے ، موٹروے پولیس نے لاشیں اور زخمی سول ہسپتال منتقل کر دئیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
اسپیشل برانچ سپروائزر قمر، سپروائزر ظفر اقبال جا ں بحق اور اسپیشل برانچ ملازم رب نواز، سعید اعجاز، نعمان، قدیر، ڈرائیور ذوالفقار زخمی ہوئے، نعیم اختر اور کانسٹیبل کاشف گجر بھی زخمیو ں میں شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جبکہ ڈی ایس پی سمندری آفتاب صابر موقع پر پہنچے، موٹروے پولیس نے ریسکیو آپریشن مکمل کر کے جائے حادثہ محفوظ بنا دیا ۔