نائجیریا(نیوز ڈیسک)نائجیریا کی ریاست نائیجر کے وسطی علاقے موکوا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب 151 تک جا پہنچی ہے۔

نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب کے باعث 3000 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے جبکہ265 مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث رہائشی ملبے میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے جبکہ سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے۔

بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیلاب کے باعث

پڑھیں:

حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔

دریائے چناب کے حالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں  ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی ہے ، ریسکیو ٹیم کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہے۔مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فوڈ پوائزنگ سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کی ایک اور بیٹی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی
  • گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب‘ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے متجاوز
  • پنجاب سیلاب؛ نقصانات سے اموات کی تعداد 118 ہوگئی، 47لاکھ سے زائد افراد متاثر
  • دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • سیلاب اور بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثر
  • چترال میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی
  • حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 989 تک پہنچ گئیں