اسپانسر شپ نا ملنے پر پاکستان کے ماس ریسلنگ ایتھلیٹ کا دورہ منگولیا خطرے میں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
گجرانوالہ:
اسپانسر شپ نا ملنے پر پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ماس ریسلنگ ایتھلیٹ سعد راجپوت کا دورہ منگولیا خطرے میں پڑ گیا۔
قومی ایتھلیٹ سعد راجپوت نے یکم اگست کو منگولیا میں ہونے والی ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کرنی ہے، اس ایونٹ میں بھارت سمیت 55 ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہوں گے۔
سعد راجپوت کا کہنا ہے کہ ماس ریسلنگ کے 65 کیٹگری مقابلوں میں شرکت کیلئے مکمل تیار اور فٹ ہوں اور سفر کے تمام انتظامات مکمل ہیں، اسپانسر شپ مل جائے تو پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کر سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ شروع ہونے میں دو روز باقی ہیں، اگر اسپانسر شپ نا ملی تو شرکت سے محروم ہوجائوں گا۔
سعد راجپوت نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے ازبکستان، قازقستان، رومانیہ سمیت کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے اب تک گولڈ، سلور اور برونز میڈلز حاصل کیے ہیں، اُنہیں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میڈلز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعد راجپوت اسپانسر شپ
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :