جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
برلن(آئی پی ایس )جرمنی میں جاری ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب ہو گئے ہیں۔ پاکستانی دستے میں شامل شازل احمد اور ندیم علی گزشتہ 2 روز سے نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، قومی دستے میں شامل آفیشل غائب ہونے والے ایتھلیٹس سے رابطہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے, تاہم دونوں ایتھلیٹس سے کوئی رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔
پاکستانی دستے کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے اور ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، دونوں ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، غائب ہونے والے ایتھلیٹ ساتھی کھلاڑیوں کو بتاکر نہ معلوم جگہ گئے ہیں، اگر انہیں غائب ہونا ہوتا تو بتاکر نہ جاتے۔واضح رہے کہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کا 42 رکنی وفد شریک ہے، جس میں 25 مرد اور خواتین کھلاڑی جب کہ 17 آفیشلز شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی دستے کو ورلڈ گیمز میں شرکت کے بعد 27 جولائی کو وطن واپس پہنچنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیراعظم اسٹارمر کو خط، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیراعظم اسٹارمر کو خط، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعوی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل گلگت میں مٹی اورکیچڑ کا سیلاب، مکانات تباہ، سیکڑوں کنال اراضی کو نقصان عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔
اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے
https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html
پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہو رہا ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔