40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے والا انڈونیشیا کا جوڑا حج کرنے پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
انڈونیشیا میں صفائی کا کام کرنے والا بزرگ جوڑا 40 سال تک پیسے جمع کرنے کے بعد بلآخر حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے جب کہ ان کی اہلیہ بھی ان کی مدد کرتی ہیں۔
اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بزرگ شہری نے بتایا کہ حج کرنے کا میرا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کے بعد حج کیلئے پیسے جمع کیے اور اتنے پیسے جمع کرلیے کہ ہم اس سال حاجیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پھر مدد کرنے والے ہر اس شخص سمیت ‘مکہ روٹ انیشی ایٹو’کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے اسے آسان بنایا اور اس کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیسے جمع
پڑھیں:
شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے سی پی ایل سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم شہری سے بھتا طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو بعد ازاں مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف 15 اکتوبر کو تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعد میں ایس آئی یو / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔ ایس آئی یو نے تکنیکی شواہد اور سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتا طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اس کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتا طلب کیا۔ امجد شیخ کے مطابق شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ بھتا خوری میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔