انڈونیشا(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا میں صفائی کا کام کرنے والا بزرگ جوڑا 40 سال تک پیسے جمع کرنے کے بعد بلآخر حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے جب کہ ان کی اہلیہ بھی ان کی مدد کرتی ہیں۔

اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بزرگ شہری نے بتایا کہ حج کرنے کا میرا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کے بعد حج کیلئے پیسے جمع کیے اور اتنے پیسے جمع کرلیے کہ ہم اس سال حاجیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پھر مدد کرنے والے ہر اس شخص سمیت ‘مکہ روٹ انیشی ایٹو’کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے اسے آسان بنایا اور اس کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

پشاور میں دفعہ 144 نافذ: ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اُڑانے پر پابندی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیسے جمع

پڑھیں:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلئے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔ اب خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو ان کے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری: کیلے کے باغ سے بزرگ شخص کی چارروزپرانی لاش برآمد
  • انڈونیشیا : آتش فشاں سے 18کلومیٹر بلند ی تک راکھ اور دھویں کا اخراج
  • پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں بحالی پر پیشرفت، برطانوی ٹیم آڈٹ کیلئے پہنچ گئی
  • الفاظ سے عاری، بھونک کر بات کرنے پر مجبور،کتوں کے درمیان پلنے والا بچہ ریسکیو
  • حیران کن سکیچ ورک کرنے والا کم سن آرٹسٹ
  • جیکب آباد،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلئے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی
  • خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے گینگ ریپ مقدمے کے 2 ملزمان گرفتار 
  • پی ایس ایکس میں کاروبار کا شاندار آغاز، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلندی پر پہنچ گیا
  • 6 کتوں کیساتھ زندگی گزارنے والا 8 سالہ بچہ، جو صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرتا ہے