لاہور قلندرز 2 ایڈیشنز میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 2 ایڈیشنز میں 100 چھکے لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
حالیہ ایڈیشن میں اب تک لاہور کی ٹیم نے 110 سکسرز جڑے ہیں ، اس سے قبل 2003 کے ایڈیشن میں بھی قلندرز کے بیٹرز نے بھرپور لاٹھی چارج کرتے ہوئے 100 چھکے لگائے تھے۔
پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی ایک سیزن میں قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کو 2 بار مات دینے میں پہلی بار کامیاب ہو پائی ہے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کی جانب سے کوشل پریرا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نعیم 50، عبداللہ شفیق 25، بھانوکا راجاپکشا 22، آصف علی 15، فخر زمان 12 جبکہ شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل 25 مئی بروز اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز
پڑھیں:
خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں: نعمان اعجاز
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ و بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کو پریشان کیے ہوئے ہے، ایسے میں اب شوبز ستارے بھی عوام کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Rania (@rania_official05)
نعمان اعجاز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا 200 یونٹس کے نظام کو ختم کریں، یہ ظلم ہے۔
نعمان اعجاز کی پوسٹ سے بہت سے صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی ہر مہینے کے بل دیکھ کر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ 200 یونٹ کی حد صرف عوام کو پھنسانے کے لیے ہے، کوئی رعایت نہیں، صرف سزا۔
مزیدپڑھیں:متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ