لاری اڈہ پولیس کی کاروائی، 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
لاری اڈہ پولیس کی کاروائی میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالر اسماعیل نے پولیس والوں کو فون پر بتایا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 5 لاکھ 31 ہزار 5 سو کی رقم چھین کر فرار ہوئے۔
ایس پی سٹی کی ہدایت پر لاری اڈہ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا اور جائے وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر سیف سٹی کیمروں کو چیک کیا گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ دوران انٹیروگیشن ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔ ملزم اپنے مالک کے پیسوں کو خرد برد کرنا چاہتا تھا اس لیے جھوٹی کال کر دی۔ پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم اسماعیل کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
ملزم کے قبضہ سے خرد برد کی ہوئی نقد 5 لاکھ 10 ہزار رقم برآمد بھی ہوئی۔ ملزم جہاں ملازمت کرتا اسی دوکان کے لاکر میں رقم چھپا رکھی تھی۔ کالر نے بددیانتی کرتے ہوئے رقم میں سے 21 ہزار اپنے قرضے کی رقم اتاری تھی۔
لاری اڈہ پولیس نے کالر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بروقت ریسپانس اور موقع پر درست تفتیش کرنے پر ایس ایچ او عرفان اور اے ایس آئی سلمان سمیت ٹیم کو شاباش دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔