بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 19 سالہ طالبہ نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لالہ گوڑہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مقامی کالج کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔

طالبہ کی شناخت مقتولہ ماؤلیکا کے نام سے ہوئی جو سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی اور کالج کی والی بال ٹیم سے وابستہ تھی۔

طالبہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ کالج کی والی بال ٹیم کے کوچ امباجی کافی عرصے سے میری بیٹی کو پریشان کر رہے تھے وہ ناجائز تعلق قائم کرنا چاہتے تھے۔

انھوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ جب میری بیٹی نے انکار کیا تو بچی کو ذہنی اذیت دینے لگے اور سب کے سامنے زلیل کرتے تھے۔

مقتولہ کے والد نے مزید بتایا کہ جس کے نتیجے میں میری بیٹی شدید ذہنی تناؤ میں آ گئی اور گزشتہ چند روز سے بجھی بجھی رہ رہی تھی۔

آخر کار دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنی جان لے لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل کبڈی اور دیگر کھیلوں کی قومی ٹیموں کی خاتون کھلاڑیوں نے بھی کئی شکایات درج کرائی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بولان میں گھر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا‘ 3 بچے جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251127-01-7
کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل سنی میں ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ نے بتایا کہ دھماکا عبدالحئی جتوئی کے گھر میں ہوا جہاں اس وقت گھر کے افراد موجود تھے اور دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکان کی چھت گر گئی اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ایس پی کچھی نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ ندیم احمد، 13 سالہ سونا خان اور 13 سے 14 سالہ بی بی بختاور شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل رات کے وقت اس گھر میں بارودی مواد بچھایا تھا جو آج دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے کی نوعیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹڈ دھماکا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ایس پی کچھی نے بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے، حساس ادارے بھی تحقیقات میں شامل ہو گئے ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے علاقے میں امن و امان کی صورت حال خراب چلی آ رہی ہے اور اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب تاحال کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • یاسین ملک رہائی کیلئےاہلیہ اور بیٹی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز
  • یاسین ملک کی رہائی کیلئے مشال ملک اور بیٹی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز
  • یاسین ملک کی رہائی کیلیے مشال ملک اور بیٹی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز
  • زرعی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا اسکینڈل، پروفیسر کی نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل
  • زرعی یونیورسٹی میں جنسی اسکینڈل؛ پروفیسر کے طالبہ کو نازیبا اشارے، ہراساں کرنے کی وڈیو وائرل
  • 23 سالہ طالبہ اپنے پالتو کتوں کے حملے میں ہلاک
  • بولان میں گھر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا‘ 3 بچے جاں بحق
  • فاطمہ نسیم پاکستان کیلیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں
  •  مظفر گڑھ: طلبہ کو سکول لےجانے والے رکشے ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، طالبہ جاں بحق، 13 زخمی
  • ساہیوال: آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا