سبزہ زار ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی وادات کرنے والے دو ڈاکو گرفتار کرلیے۔ملزمان نے گزشتہ شب گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی تھی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق مقامی پولیس اور ڈولفن 15 کی کال پر موقع پر پہنچی تھی۔ ایک ڈاکو موقع پر گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈولفن نے ڈاکو کے دوسرے ساتھی کو آج ہیومن انٹیلی جنس کے تحت سبزہ زار سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ اس کا ساتھی 60 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

ملزم دانیال کو کارروائی کےلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی طرف سے ڈولفن ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائیاں، پشین سے 30 کلو چرس، قلعہ سیف اللّٰہ سے 141 کلو مارفین اور 147 کلو ہیروئن برآمد

— فائل فوٹو

انسدادِ منشیات فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ میں کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق پشین کے خانوزئی کے علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے یاکرمڑی میں کارروائی کے دوران 141 کلو مارفین، 147 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللّٰہ میں منشیات اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4ملزمان گرفتار، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد
  • کراچی؛ تاجر سے دن دیہاڑے  58 لاکھ روپے لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
  • اے این ایف کی کارروائیاں، پشین سے 30 کلو چرس، قلعہ سیف اللّٰہ سے 141 کلو مارفین اور 147 کلو ہیروئن برآمد
  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
  • کراچی، ناردرن بائی پاس پر ڈاکو گائے سمیت دو گاڑیاں چھین کر فرار
  • کراچی میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور؛ ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیت پکڑے گئے
  • لاہور میں جعلی سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار