لاہور: دکان میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ملازم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دکان پر ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے دکان ملازم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکا م کے مطابق دکان ملازم نے خود ہی رقم غائب کی اور پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع بھی کردی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 1 لاکھ 24 ہزار روپے سلنڈروں کے پیچھے چھپا کر جھوٹی کال کی تھی۔
ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے دکان ملازم انس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔