data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں منگل کی صبح مندر اسٹریٹ میں واقع موبائل مارکیٹ میںموٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد نے گرنو مل کی دکان پر دھاوا بول دیا اور دکان میں موجود 23موبائل فون اور ڈہائی لاکھ نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے خلاف موبائل مارکیٹ بند کرکے موبائل یونین کی جانب سے شمس سومرو ، سنجے کمار ،اویناش اور دیگر نے چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بے امنی سے سخت پریشان ہیں گھر دکان کچھ بھی محفوظ نہیں ایک ہفتہ قبل قائد اعظم روڈ کے حبیب چوک سے گلاب رائے کے گھر پر 2 کروڑ کی چوری کی واردات ہوئی لیکن تاحال پولیس مسروقہ سامان برآمد کرنے میں ناکام ہے اس کے ایک ہفتے کے اندر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی ہوئی مسلح افراد آسانی سے واردات کرکے فرار ہورہے ہیں پولیس کہیں نظر نہیں آتی ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،آئی جی سندھ نوٹس لیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور چار روز کی مہلت مانگی جس پر احتجاج ختم کیا گیا۔علاوہ ازیں دکاندار سے دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پر رکن سندھ اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری نے نوٹس لے لیا ہے ۔حاجی شیر محمد مغیری نے ایس ایس پی جیکب آباد محمد نعیم ملک سے فون پر رابطہ کرکے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈکیتی کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیکب ا باد

پڑھیں:

اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں

سٹی42: معروف اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں۔

نوجوان اینکر عروج فاطمی کی وفات کی وجہ  ڈینگی وائرس ک بنا۔ انہیں ڈینگی رائرس کچھ روز پہلے لاحق ہوا تھا اور وہ اسوائرس کی پیدا کردہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال مین زیر علاج تھیں۔ آج وہ  ڈینگی کے  سبب وفات پا گئیں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا
  • قاضی احمد: بے امنی میں اضافہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
  •  بینائی سے محروم افراد کے لئے پہلی بار سندھ میں اسکینرز اسٹک تیار
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
  • حکومتی شٹ ڈاؤن کا سنگین اثر، 4 کروڑ امریکی شہری خوراکی امداد سے محروم