امریکی ٹی وی اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین سے ہونے والی مشہور زمانہ ڈکیتی کا کیس بالآخر نو سال بعد اپنے قانونی انجام کو پہنچا، مگر اس انجام نے سب کو حیران کردیا۔

فرانسیسی عدالت نے اس کیس کی طویل سماعت کے بعد 23 مئی کو فیصلہ سنایا، مگر یہ فیصلہ توقعات کے برعکس نکلا۔ اگرچہ استغاثہ نے تمام ملزمان کو کم از کم 10 سال قید کی سزا دینے کی سفارش کی تھی، عدالت نے جرم ثابت ہونے کے باوجود تمام مجرمان کو نسبتاً ہلکی سزائیں دیں اور کسی کو بھی جیل بھیجنے کا حکم نہیں دیا۔

اس سنسنی خیز واردات میں شامل مرکزی ملزم کو صرف 8 سال قید کی سزا سنائی گئی، جن میں سے 5 سال معطل کردیے گئے، جبکہ وہ پہلے ہی تین برس جیل میں گزار چکا ہے۔ بڑھاپے، جسمانی کمزوری، سماعت اور گویائی سے محرومی جیسے عوامل نے اس کے حق میں نرمی کا ماحول پیدا کیا۔ عدالت نے دیگر ملزمان کو بھی اسی طرح کی معطل سزائیں دیں، یوں تمام مجرم عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اپنے ساتھ لائے گئے سامان سمیت گھر روانہ ہو گئے۔

ڈکیتی کرنے والے اس گروہ میں مجموعی طور پر 10 افراد شامل تھے، جن میں ایک خاتون بھی تھی۔ سب کو مجرم قرار دیا گیا، سوائے ان دو افراد کے جن پر کم کارڈیشین کی مصروفیات اور قیام کی معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا، عدالت نے انہیں بری کردیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گروہ کے تمام افراد معمر تھے، سوائے ایک 35 سالہ نوجوان کے، جسے بھی نسبتاً نرم سزا دی گئی۔ ایک ملزم کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہے اور کیموتھراپی کے مراحل سے گزر رہا ہے، جبکہ دیگر کی حالت بھی طبی لحاظ سے نازک ہے۔ یہی عوامل عدالت کے لیے نرم رویے کی بنیاد بنے۔

کم کارڈیشین، جنہوں نے اس واقعے کو زندگی کا سب سے ہولناک تجربہ قرار دیا تھا، عدالتی فیصلے پر مطمئن دکھائی دیں۔ انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں فرانسیسی عدالت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُنہیں انصاف ملا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا سونا، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء آج تک بازیاب نہیں ہوسکیں، جن میں 40 لاکھ ڈالر کی مشہور منگنی کی انگوٹھی بھی شامل ہے۔ اس کے باوجود عدالت نے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے سزائیں سنائیں، جس پر کئی حلقوں میں حیرت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کم کارڈیشین اکتوبر 2016 میں پیرس فیشن ویک میں شرکت کے لیے موجود تھیں جب ڈاکوؤں نے اُنہیں ہوٹل میں اسلحے کے زور پر لوٹ لیا تھا۔ اس واردات نے دنیا بھر میں میڈیا کی توجہ حاصل کی اور سیکیورٹی اداروں کو ایک عرصے تک سرگرداں رکھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کم کارڈیشین عدالت نے

پڑھیں:

راولپنڈی: بائیک رائیڈر ڈاکو نے گھر لوٹ لیا، دل کے دورے سے بزرگ جاں بحق

—فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔

راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس ڈکیتی اور بزرگ شہری کی موت کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق بزرگ شہری بائیک رائیڈر کے ساتھ گھر پہنچے تھے، جس نے بزرگ شہری کو ڈراپ کر کے پانی مانگا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بائیک رائیڈر گرمی اور پیاس کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوا اور اُس نے گھر والوں پر اسلحہ تان لیا۔

اہلِ علاقہ کے مطابق بائیک رائیڈر ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیوارت لے اڑا۔

اہلِ علاقے کے مطابق بزرگ شہری ڈکیتی کی واردات کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: بائیک رائیڈر ڈاکو نے گھر لوٹ لیا، دل کے دورے سے بزرگ جاں بحق
  • ماہرہ خان کا ہمایوں سعید کیساتھ ’دوستی‘ سے متعلق حیران کن انکشاف
  • مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، احسن اقبال
  • جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر گفتگو
  • ٹیکس چوری قطعا قابل قبول نہیں ،تدارک کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم
  • ٹیکس چوری قطعاً قابل قبول نہیں تدارک کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم
  • کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے(ترجمان پاک فوج)
  • ’’چیٹ جی پی ٹی نے بچا لیے ڈھائی لاکھ روپے!‘‘ صارف کا دعویٰ، انٹرنیٹ حیران
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آزادی کشمیر پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہونگے: ڈی جی آئی ایس پی آر