(جناح ہاؤس حملہ کیس) 254 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری گواہ کو طلب کر لیا
عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید سمیت دیگر شامل
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے سرکاری گواہ کو طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔جناح ہاؤس حملے کے 2 ملزم وفات پا چکے ہیں، جبکہ مقدمے میں 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جناح ہاو س
پڑھیں:
ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیس، نوجوان نے سزا سن کر بھری عدالت میں کیا کہا؟
ہادی مطر نے کھڑے ہو کر بھری عدالت میں آزادیٔ اظہار رائے پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان رشدی کو منافق قرار دیا۔ قیدی کے لباس میں ملبوس ہادی نے عدالت میں چیختے ہوئے کہا کہ یہ سلمان رشدی دوسرے لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ہادی مطر کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ نوجوان نے 2022 کو یہ حملہ اتنا اچانک اور چابک دستی کیا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار ایک لمحے کے لیے دم بخود رہ گئے۔ اس دوران نوجوان نے ملعون سلمان رشدی پر چاقو کے پہ در پہ کئی وار کیے۔ جس سے بدنام زمانہ شخص کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی۔ ملعون سلمان رشدی کو بہت گہری چوٹیں آئی تھیں اور نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بمشکل جان بچائی جا سکی تھی۔
اس حملے کے بعد ملعون کی صحت کو بحال ہونے میں کئی ماہ لگ گئے تھے اور وہ ایک آنکھ سے دیکھ نہیں پا رہا ہے اور نہ ایک ہاتھ سے لکھ سکتا ہے۔ ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان نے موقع پر ہی گرفتاری دیدی تھی اور اس وقت نعرہ تکبیر بلند اور شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتا رہا تھا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے رواں برس فروری میں ہونے والی سماعت میں نوجوان ہادی مطر کو مجرم قرار دیا تھا اور چند روز قبل ہی سزا بھی سنائی گئی۔ عدالت نے ملعون سلمان رشدی کو قتل کی کوشش کے جرم میں نوجوان ہادی مطر کو 25 سال اور ہینری ریز پر حملے کے لیے 7 سال قید کی الگ الگ سزائیں سنائیں۔
ہادی مطر نے کھڑے ہو کر بھری عدالت میں آزادیٔ اظہار رائے پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان رشدی کو منافق قرار دیا۔ قیدی کے لباس میں ملبوس ہادی نے عدالت میں چیختے ہوئے کہا کہ یہ سلمان رشدی دوسرے لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتا ہے۔ ہادی مطر نے قید کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ (سلمان رشدی) بدمعاش بننا چاہتا ہے اور دوسرے لوگوں پر دھونس جمانا چاہتا ہے۔ اب یہ کیس وفاقی عدالت میں بھی چلایا جائے گا جہاں ہادی مطر کی قید کی سزا میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ملعون سلمان رشدی پر ہونے والے حملے کے وقت ہینری ریز بھی اسٹیج پر موجود تھے اور انھیں بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ حملہ آور نوجوان ہادی مطر کا تعلق نیو جرسی کے شہر فیئر ویو سے ہے۔