کراچی، سرجانی ٹاؤن میں 8 رکنی مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری، ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رات گئے ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 24 مئی 2025 کو شام 8:00 بجے سے 8:30 بجے کے درمیان پیش آیا، جب سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 15 میں شفٹ کی تبدیلی کے وقت ڈاکوؤں نے واردات کی۔
مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق ملزمان کی تعداد 6 سے 8 کے درمیان تھی، جن میں سے ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس تھا۔
ڈاکوؤں نے سب سے پہلے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو روک کر انہیں قابو میں کیا، بعد ازاں قربانی کے جانور لے جانے والی ایک خالی سوزوکی پک اپ گاڑی پر بھی قبضہ کر کے متاثرین کو قریبی ویران اور پتھریلے مقام پر یرغمال بنا لیا۔
ملزمان نے بعد میں ایک اور ٹویوٹا پک اپ (جس پر تین گائیں لدی ہوئی تھیں) اور ایک موٹرسائیکل کو بھی روک کر اسی مقام پر لے جایا۔ دو افراد کو باندھ دیا گیا، اور گائیں خالی پک اپ پر منتقل کر دی گئیں۔
مزید پڑھیں: کراچی، قانون کے رکھوالے بکرا چور نکلے، 7 پولیس اہلکار معطل
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے متاثرہ افراد کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں سڑک کنارے بٹھا دیا اور موبائل فونز، نقدی، گاڑیوں کی بیٹریاں، موٹرسائیکلیں اور جانور لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جب ملزمان نے پولیس اسکواڈ کو قریب آتے دیکھا تو وہ دو گائیں اتار کر اپنی 125 سی سی موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی کے دوران ایک گائے اور ایک سوزوکی پک اپ کو واردات کا نشانہ بننے سے بچا لیا گیا۔
علاقے میں گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرجانی ٹاؤن کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے سندھ ریپبلکن آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کی گئی، جس کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے ناموں سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی کرنے اور دہشت گردی کی ترغیب دینے میں بھی ملوث تھے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بارودی مواد رکھنے اور حملوں کے کئی مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مزید تحقیقات دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تحقیقاتی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔