کراچی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر بھانجے اورماموں کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسرے ماموں کو زخمی کردیا گیا۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکی کو اپنے ہمرہ لیکر فرارہوگئے، پولیس نے مقتولین کو پناہ دینے والے کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد موقع پرجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کردیا، فائرنگ سے جاں بحق وزخمی افراد کو فوری چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ شمن علی ولد عبدل اور40 سالہ محمد اسحاق حسین ولد بالاج جتوئی اورزخمی کی شناخت 45 سالہ حبیب ولد بالاج جتوئی کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شمن علی اورمحمد اسحاق آپس میں ماموں بھانجا ہیں اور فائرنگ سے زخمی حبیب مقتول محمد اسحاق کا سگا بھائی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول شمن علی نے بلوچستان کے علاقے بولان سے صائمہ نامی لڑکی سے گھر سے بھاگ کرپسند کی شادی تھی اور تین دن پہلے ہی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں رہائش اختیارکی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان بھانجے اور اس کے ماموؤں کا تعاقب کرتے گلشن چوک محمد خان کالونی تک پہنچے۔

ملزمان کو دیکھ کر ماموں بھانجے بھاگے توملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھانجا شمن علی اور ایک ماموں جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک ماموں زخمی ہوگیا، ملزمان صائمہ نامی لڑکی کو لیکر اپنے ہمراہ فرارہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 4 ملزمان غلام سرور، صادق، عبدالسلام  اور غلام حیدر ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں جب کہ پولیس نے ماموں بھانجے کو پناہ دینے والے کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کرلیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق اورواقعے میں ملوث ملزمان کا تعلق جتوئی قبیلے سے ہے، پولیس نے موقع پر سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ سے شمن علی

پڑھیں:

گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار کے علاقے تھارو مینگل گوٹھ کریم شاہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار صدام حسین (PC-4251) شہید ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار ٹائر پینچر کی دکان پر موجود اپنی موٹرسائیکل کا پینچر لگوا رہا تھا۔اسی دوران سفید آلٹو کار میں سوار چار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور پولیس اہلکار کو شہید کرکے فرار ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوع سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ پولیس میں لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے فی الفور ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جائے وقوع سے تمام شہادتیں اکٹھی کی جائیں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی جائے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ پولیس کلنگز میں ملوث اب تک گرفتار ملزمان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور اس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک کسی ماہر اور باصلاحیت افسر کے سپرد کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار