مظفر گڑھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) کچے کے 30 ڈاکوؤں نے سر عام مظفر گڑھ پر یلغار کرتے ہوئے لوگوں سے 180 بھینسیں چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے ڈکیتی کی یہ واردات مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں کی گئی جہاں مختلف گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 180 بھینسیں لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متاثرہ افراد نے واقعہ کے بعد جب پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس حکام نے کہا کہ جائے وقوعہ کچے کے اس علاقے کا ہے جہاں پہلے ہی آپریشن جاری ہے، واردات کرنے والے ڈاکوؤں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے ہے، جن کی تلاش کیلئے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے دریائی علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے، پولیس ٹیموں کو جدید ساز و سامان کے ساتھ لیس کر دیا گیا، ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد کچا آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں کیوں کہ کچا گینگ کا خاتمہ ہی پہلی اور آخری ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ایک کیٹل فارم میں بھی ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی تھی جہاں 10 سے زائد ڈاکو باڑے سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، شہر قائد میں کاٹھوڑ کے قریب ڈاکوؤں نے کیٹل فارم پر دھاوا بولتے ہوئے 13 بیل اور بچھیا چھین لی تھی، اس مقصد کے لیے رات 2 سے 4 کے درمیان 10 سے زائد ڈاکوؤں نے واردات کی، ڈاکوؤں کا گروہ ٹرک بھی ساتھ ہی لے کر پہنچا تھا، واردات میں چھینے جانے والے مویشیوں کی مالیت 30 سے 40 لاکھ روپے کے لگ بھگ بتائی گئی۔

قبل ازیں کراچی کے ہی علاقہ بھینس کالونی سے خریدے جانے والے مویشی بھی ڈاکو چھین کر فرار ہو گئے تھے، متاثرہ شہری ٹرک میں مویشی لے کر اورنگی ٹاوٴن کی جانب جا رہا تھا کہ اس دوران راستے میں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ٹرک سے اتار کر اپنی کار میں سوار کیا اور جانوروں سے بھرا ٹرک خود لے کر روانہ ہو گئے اور کچھ فاصلے پر جا کر ٹرک ڈرائیور کو اتار کر فرار ہو گئے بعد ازاں پولیس کو خالی ٹرک نیپا چورنگی کے قریب سے ملا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈاکوؤں نے کچے کے

پڑھیں:

پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے

پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک
  • پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے