Jang News:
2025-11-05@01:13:23 GMT

مظفرگڑھ: 30 ڈاکو 180 بھینسیں لے گئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

مظفرگڑھ: 30 ڈاکو 180 بھینسیں لے گئے

فائل فوٹو

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات نے سب کو حیران کردیا۔

اس انوکھی واردات میں 30 ڈاکو 180 بھینسیں ساتھ لے گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق 30 مسلح ڈاکوؤں نے علاقے میں یلغار کی اور ملزمان 180 بھینسیں لے کر کچے میں فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے ہے جن کی تلاش کے لیے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کوہی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوئٹہ، سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ
  • لاس ویگاس کے قریب صحرائی علاقے سے 300 انسانی باقیات برآمد
  • سائنسدانوں کی نئی دریافت، مکڑی کی انوکھی نسل منظرعام پر آگئی
  • ڈیفنس میں فلیٹ سے80لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات
  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
  • ہنگو : پولیس کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی