لاہور سے دن دہاڑے اغوا کی جانے والی خاتون اور بچے باحفاظت بازیاب، گرفتار ملزم کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور ریکی کر کے انہیں گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مغویہ کو بچوں سمیت بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، وقوعہ میں استعمال ہونے والی مہران گاڑی نمبری 6613 بھی برآمد کر لی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچے ہماری ریڈ لائن، کسی بھی قسم کی ذیادتی ہرگز برداشتت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ لینے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ ابھی تک اغوا کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم امکان ہے کہ خاتون شوہر کے ساتھ نہیں رہ رہی تھی جس پر اُس نے یہ قدم اٹھایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون اور
پڑھیں:
لاہور، 15 سالہ سوتیلی بیٹی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ باپ گرفتار
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اختر گھر کے اندر اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کررہا تھا اس دوران لڑکی والدہ گھر آگئیں۔
لڑکی کی والدہ نے متاثرہ بچی کی شکایت سننے کے بعد پولیس مددگار 15 پر کال کی جس پر ڈیفنس سی پولیس نے ایس پی کینٹ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی تھی، متاثرہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اُسے حوالات میں بند کردیا۔
ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔