سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا سب سے بڑامنصوبہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا سب سے بڑا منصوبہ جاری کردیا گیا ہے۔ 19 اضلاع میں 141سڑکوں کی مرمت 825کلو میٹر راستے بحال کئے جائیں گے۔ سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیسن پروجیکٹ کے ترجمان نے بتایا کہ 2024-25ء میں سیلاب کے دوران تباہ ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا کاکام جاری ہے اس منصوبے کی تکمیل سے تقریباً پانچ کروڑ افراد براہ راست مستفید ہوں گے۔ یہ سڑکیں زرعی علاقوں کو منڈیوں، ہسپتالوں اور تعلیمی مراکز سے ملاتی ہیں اور ان کی بحالی سے دیہی معیشت اور روزگار کو سہارا ملے گا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ اضلاع میں جامشورو، دادو، نوشہروفیروز، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ماتلی، ٹنڈوالہیار، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، عمرکوٹ، خیرپور، شکارپور، قنبرشہدادکوٹ اور سکھر شامل ہیں جہاں انفراسٹرکچر کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں تعمیرات سے روزگار کے مواقع فراہم کرناخصوصاً ان علاقوں میں جو 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے تھے، اس کے ساتھ پروجیکٹ کا مقصد حکومت سندھ کی استعداد بڑھانا ہے تاکہ وہ موسمی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے اثرات کا بہتر طورپر مقابلہ کرسکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی بحالی
پڑھیں:
امن بحالی کے اقدامات اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور ان کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گڈو پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ سکھر اور کوٹڑی بیراج پر بھی پانی کے بہاؤ کو سنبھالنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سیلاب سے پہلے شروع کیا گیا تھا اور امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کرنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ نے کورنگی میں معذور افراد کے لیے ’مرکز برائے معذوری شمولیت‘ کا افتتاح کیا، جو 34 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے اور جدید تربیتی سہولیات سے مزین ہے۔
دورے کے دوران معذور افراد کے مطالبے پر انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی ہدایت دی اور خود ایک تربیت یافتہ ڈرائیور کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر مختصر سفر بھی کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت شمولیتی ترقی اور فلاحی اقدامات میں کسی طبقے کو پیچھے نہیں چھوڑے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکو سکھر اور کوٹڑی بیراج سید مراد علی شاہ سیلاب متاثرین وزیراعلیٰ سندھ