لاہور:

باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ایمان فاطمہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔

بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سفاک باپ موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

بعد ازاں  رائے ونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیٹی کو قتل

پڑھیں:

ہری پور: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا

ہری پور میں سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول ریحان کی حقیقی والدہ سے والد کی علیحدگی  کے بعد کچھ عرصہ قبل گرفتار ملزمہ سے شادی ہوئی۔

سوتیلی والدہ اکثر اوقات بچے پر تشدد کرتی رہتی تھی، والد عنصر حسین کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر کے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کے نواحی علاقہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود محلہ کٹھہ میں 8 سالہ بچہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جس کو ٹراما سنٹر منتقل کیاگیا۔

مقتول بچے  کے والد عنصر حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے آٹھ سالہ بیٹے ریحان عنصر کو اس کی سوتیلی ماں ہمابی بی نے تشدد کے بعد سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا۔

پولیس نے ملزمہ ہما بی بی کے خلاف ایف آئی اے درج کر کے گرفتار کرلیا۔

مقتول ریحان کی حقیقی والدہ سے والد کی علیحدگی کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی ہوئی، سوتیلی ماں اکثر اوقات بچے پر تشدد کرتی رہتی تھی۔

والد عنصر حسین کا الزام تھا کہ میری عدم موجودگی پر بچے پر تشدد کیا جاتا رہا ہے، پولیس نے مقدمہ کرنے اور ملزمہ کو  گرفتار کرنے کے بعد لاش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور خاص میں ملازمت کے بہانے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
  • ہندو لڑکی کی مسلم لڑکے سے پسند کی شادی؛ ہندوتوا کے غنڈوں نے مسلمانوں کے گھر جلا دیئے
  • شادی کے 2 دن بعد بیوی پر سفاکانہ تشدد کرنے والا شخص ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سپریم کورٹ نے کراچی میں 8 سالہ بچے کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا 
  • رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
  • ہری پور: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا
  • دفتر سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا ڈراپ سین؛ آفس بوائے ہی ماسٹر مائنڈ  نکلا
  • کراچی: پسند کی شادی پر فائرنگ، 2 جاں بحق، حملہ آور خاتون کو لے گئے
  • کراچی: پسند کی شادی پر گھر میں فائرنگ، ماموں، بھانجا قتل، ایک ماموں زخمی، ملزمان لڑکی کو لیکر فرار
  • ایبٹ آباد: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار