شہزاد رائے نے اپنا کلاسک گانا "آنٹیوں "کے نام کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
View this post on Instagram
A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)
معروف گلوکار شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر اپنے کلاسک گانے کو نئے انداز میں گاکر اسے لڑکیوں کے بجائے 'آنٹیوں'کے نام کردیا۔شہزاد رائے نے اپنے پرانے گانے "تیرا مکھڑا حسیں جادو کر گیا" کو گاتے ہوئے اس میں "لڑکیوں"کے بجائے ’آنٹیوں‘ کا ذکر کیا۔ گلوکار نے گانے کے بول تبدیل کرتے ہوئے گنگنایا کہ انہوں نے دیکھی ہیں ’آنٹیاں‘ بڑی حسیں لیکن تیرے جیسا کوئی نہیں۔ شہزاد رائے کی جانب سے گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور خواتین نے کمنٹس میں لکھا۔۔جب شہزاد رائے نے گانا ریلیز کیا تھا، تب وہ لڑکیاں تھیں، اب آنٹیاں بن چکی ہیں۔ جبکہ بعض افراد نے لکھا کہ انہیں گانا سن کر اپنا بچپن یاد آگیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکام کی غفلت سے دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،پشاورہائیکورٹ نے سانحہ سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات اوردریاؤں پر تجاوزات سے متعلق درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ حکام کی غفلت سے 27جون کو دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،بھاری تنخواہوں، ٹیکسز کے باوجود سیاحوں کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا،سیاحوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال ہوا نہ کوئی اور طریقہ کار اپنایا گیا،تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ عوامی خدمت میں سنگین غفلت تھا، خیبرپختونخوا کے دریاؤں پر غیرقانونی عمارتیں حادثات کی وجہ بن رہی ہیں،عوام کے تحفظ کیلئے حکام نے خاموشی اختیار کی،غیرقانونی عمارتیں ماحول اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں،حکام کی غفلت کے باعث دریاؤں پر غیرقانونی تجاوزات قائم ہیں۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
مزید :