لین دین کے معاملے پر مسلح افراد کا شہری پر تشدد، اغوا کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور:
لین دین کے معاملے پر مسلح افراد نے شہری پر تشدد کیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شہری شکیل اور ملزمان کے درمیان لین دین کا تنازع تھا، جس کے باعث ملزمان نے شکیل کو زدوکوب کیا اور اغوا کر کے اُسے سلطان ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں لے گئے۔ اغوا اور تشدد کا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس طرح شکیل کو زبردستی لے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق اغواء کے دوران ملزمان شکیل سے رقم کا مسلسل تقاضا کرتے رہے اور اُسے جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیتے رہے۔
بعد ازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریار، تنویر، عمر، ساجد علی اور احسن رضا کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پڈعیدن،دکانوں میں ڈکیتی کرنے والے دو ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقہ دریا خان مری دکان میں ڈکیتی لوٹ مار کے مبینہ دو ملزمان گرفتار، اعتراف جرم،ملزمان کو شہر کا گشت کرایا گیا،تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دریاخان مری شہر میں اصغر ملک جی دکان سے مسلح ملزمان کے عملہ کو یرغمال بنا کر مبینہ لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی تھی جس پر متاثرین سمیت پورا شہر سراپا احتجاج تھا جس پر ڈی ایس پی نوشہروفیرو سردار خان چانڈیو سی آئی اے انجارج ہدایت اللہ بجارانی ڈی آئی بی انچارج شاہد علی ڈہراج سمیت دیگر ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر مرکزی ملزمان ندیم چانڈیو اور ارباب ماچھی کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو بس اسٹاپ سے پولیس اسٹیشن تک گشت کرایا اور ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔شہریوں نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سرہا۔