جرمنی: 18 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
جرمنی میں ایک خاتون نے چھریوں کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے حملہ کرکے کئی لوگوں کو زخمی کیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون تحویل میں ہے اور اس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بظاہر ان حملوں کے پیچھے کوئی سیاسی مفاد کارفرما نظر نہیں آرہا، ملزمہ کی دماغی حالت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ بظاہر یہ حملے اندھا دھند کارروائی نظر آرہے، ان حملوں میں کچھ راہگیر شدید زخمی ہوئے تاہم ان تمام حملوں کے پس منظر سے پولیس تاحل لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔
جرمن وزیرداخلہ الیگزینڈر ڈوبرینٹ نے کہا ہے کہ وہ زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں اور مسافروں پر اس قسم کا حملہ دل دہلادینے والا ہے، اس موقع پر وزیر داخلہ نے ایمرجنسی سروسز کی بھی تعریف کی۔
ہیمبرگ کا ریلوے اسٹیشن شہر کے مصروف حصوں میں ایک ہے، شہر کی ایک ویب سائٹ کے مطابق یہاں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ مسافر آتے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مری؛ سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر کے ساتھ مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی، ملزم گرفتار
MURREE:گورنمنٹ ٹی بی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گورنمنٹ ٹی بی اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر سے مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کی گئی تاہم پولیس نے تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا اور ملزم اسد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مری پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق زیادتی کرنے والا ملزم اسد خان نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر ظاہر کیا، ملزم پہلے اسپتال گیا جہاں سیکیورٹی گارڈز سے گالم گلوچ کی اور خاتون ڈاکٹر کو اپنی بیوی ظاہر کر کے زبردستی اسپتال سے لے گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نامزد ملزم اسد خان نے سنی بینک سے قریب نجی ہوٹل میں لیڈی ڈاکٹر کو رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم اسد خان نے اس سے پہلے بھی لاہور میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی۔
مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملزم اسد اور خاتون ڈاکٹر خانیوال کے ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور خاتون ڈاکٹر کو پہلے مختلف اسپتالوں میں نوکری کا جھانسہ دیا کہ میں تعیناتی کروا دوں گا۔
متن کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کی مری ٹی بی سینٹوریم اسپتال میں تعیناتی میرٹ پر ہوئی اور ان کی مری اسپتال میں تعیناتی کو صرف دو دن ہوئے تھے۔
پولیس نے کہا کہ اسد خان نامی شخص اہم سرکاری عہدہ رکھنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، ملزم اسد خان جعلی سرکاری افسر اور خود کو مشیر ظاہر کرتا رہا ہے۔
پولیس نے مزید کہا تھا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔