کراچی: شادی کے 6 دن بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی، ملزم گرفتار نہ ہو سکا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔
دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جیکب آباد، غیرت کے نام پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کی جان لے لی جب کہ پڑوسی زخمی ہو گیا۔ میراں پور کے رہائشی احمد بلیدی نامی شخص نے کاروکاری کے الزام میں پہلے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ا±س کے بعد پڑوسی کو بھی فائرنگ سے زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم احمد بلیدی فرار ہو گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی ) کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ملک بھر میں جاری رہے، جن میں سندھ اور پنجاب میں خاصی تعداد دیکھی گئی۔جنوری سے نومبر کے درمیان کل 346 افراد غیرت کے نام پر قتل کا نشانہ بنے، پچھلے دو سالوں میں بھی ان واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔2023 میں 490 غیرت کے نام پر قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 590 تھی۔