کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے لڑکی گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس کا علاج جاری تھا، لڑکی نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے بالکونی سے چھلانگ لگائی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہشمند 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
— فائل فوٹولاہور کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمر نے اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوا دیا گیا ہے۔