معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کے والد کا لاش لینے سے انکار،پوسٹ مارٹم مکمل،سرد خانے منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی(شوبز رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا جبکہ والد نے ماڈل کی میت لینے سے انکار کر دیا۔
پولیس کے مطابق حمیرا کا تعلق لاہور سے تھا ادکارہ کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی جبکہ ورثاء نے بھی لاش دیکھنے کراچی جانے سے انکار کردیا
پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کر رکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا، پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔
واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، مرحومہ کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، موت کی اصل وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر سامنے آئے گی۔
ادھر اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کر لاش وصول کریں لیکن انہوں نے دوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ گھر والے جلد از جلد آجائیں تاکہ مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے، پولیس کو حمیرا کے دو موبائل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے ابھی تک کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ پڑوسیوں نے بھی حمیرا کو آخری مرتبہ آتے جاتے نہیں دیکھا۔
ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ساو تھ نے سے انکار سے انکار کر حمیرا کے کے والد کی لاش
پڑھیں:
کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں میں اندھی گولیوں کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا واقعہ نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ، بھٹائی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت تیس سالہ عرفان کے نام سے کی گئی ہے، اور اسے سینے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق، عرفان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسرا واقعہ کورنگی 06 نمبر نیوی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، شہروز کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔