برکی: مسافر کوسٹر الٹ گئی, ایک لڑکی جاں بحق، 8 افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
سٹی42: برکی، ہڈیارہ روڈ پر ریلوے اسٹیشن سے ہڈیارہ جانے والی مسافر کوسٹر افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری یا گاڑی کے تکنیکی نقص کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا جگوار طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک
راجستھان کے ضلع چورو کے بھانوڑا گاؤں میں بھارتی فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد پولیس اور انتظامی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ
مقامی افراد کے مطابق، آسمان میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد کھیتوں سے آگ اور دھواں بلند ہوتا نظر آیا۔ طیارہ گرنے سے کھیتوں میں آگ لگ گئی، جسے دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی۔
چورو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق حادثے کی جگہ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پائلٹ کی لاش ملبے کے قریب سے ملی، جو بری طرح جھلس چکی ہے۔ لاش کی شناخت کا عمل فوج اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ
حادثے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ضلع کلکٹر ابھیشیک سورانا اور مقامی پولیس افسران فوری طور پر جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
واقعے کی اصل وجہ کا تعین فوجی تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک فنی خرابی یا پرواز کے دوران نقص کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی رپورٹ تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی ایک بھارتی جگوار طیارہ گر کا تباہ ہوگیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی فضائیہ پائلٹ ہلاک جگوار طیارہ راجستھان