عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے فوری مداخلت کرے، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے حریت رہنمائوں کے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور عالمی امن اور آزادی پسند ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے حریت رہنمائوں کے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنمائوں بشمول مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، سید شاہد یوسف شاہ، سید شکیل یوسف شاہ،، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، عبدالاحمد پرہ، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ظفر اکبر بٹ، فردوس احمد شاہ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد شفیع بٹ، ظہور احمد بٹ، شکیل احمد یتو، عمر عادل ڈار، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عادل سراج زرگر،انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز، احسن اونتو اور صحافی عرفان مجید اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا جو بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کریں اور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوائیں جس کی ضمانت انہیں عالمی ادارے کی قراردادوں میں فراہم کی گئی ہے۔ اجلاس میں شامل حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم و تشدد، فوجی محاصرے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور سندھ طاس معاہدے معطلی سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، جس کی وجہ سے کشمیریوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ فوجی انخلاء، آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی منسوخی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ حریت ترجمان نے عالمی اداروں سے کہا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تنازعہ کشمیر کے حل حریت رہنمائوں اقوام متحدہ
پڑھیں:
سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرینگر:۔ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما و کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور بدھ کی شام شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں انتقال کرگئے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر پاکستان شاخ میں مرحوم کے نمائندے زاہد صفی نے پروفیسرعبدالغنی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی ایک توانا اور بے باک آواز، جہدِ آزادی کے نڈر علمبردار، پروفیسر عبدالغنی بٹ اب ہم میں نہیں رہے۔ انہو ں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دیا ۔ ان کی بصیرت، علم و حکمت، اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ ایک فکری رہبر بھی تھے جن کی گفتگو اور تحریر کشمیری قوم کے لیے روشنی کا مینار تھیں۔ ان کی جدوجہد تاریخِ کشمیر کا سنہرا باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور کشمیری عوام کو ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریکِ آزادی کشمیر آج اپنے ایک عظیم اور بے باک رہنما سے محروم ہوگئی۔ ترجمان حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کی۔ ان کی بلند سوچ، جرا ¿ت مندانہ موقف اور سیاسی بصیرت کشمیری عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی وفات نہ صرف کشمیر بلکہ پوری تحریکِ آزادی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔