راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں سے تعلقات اور پشت پناہی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں سے تعلقات اور پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے 17 پولیس افسران اور اہلکار برطرف کر دیے، برطرف افسران و اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس افسران و اہلکاروں کی اسکروٹنی کی گئی، روابط سامنے آنے پر سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے معاملےکی تحقیقات کیں، برطرف افسران و اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی کے شواہد سامنے آئے۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ برطرف کیے گئے تمام پولیس اہلکار تھانہ نیوٹاؤن میں تعینات تھے، ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن انوارالحق کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام تر کارروائی پولیس کے محکمۂ احتساب کے میکانزم کے تحت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 500 سے زائد منشیات فروشوں کو سزا ہوئی جو 10 سے 20 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منشیات فروشوں
پڑھیں:
9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی آسیہ کی ہلاکت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق پیر کو بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی تھی اور اہلخانہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ آسیہ نے خودکشی کی ہے۔ محلے کی ایک خاتون نے بچی کو پھندے پر لٹکا ہوا دیکھا، جس کے بعد محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر لاش نیچے اتاری۔ لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ والد کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر اصرار کیا گیا، تاہم سرجانی پولیس نے اہلخانہ کو راضی کیا، جس کے بعد میڈیکل رپورٹ نے کیس کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔