بسام سلطان: محکمہ بلدیات پنجاب میں بدعنوانی کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جس میں فیلڈ فارمیشنز کے ذمہ داران سے اعلیٰ حکام کے نام پر بھتے کی مبینہ کالز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ بلدیات نے صوبے بھر کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کو ایک اہم مراسلہ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ سروس سے متعلق مسائل کے حل کی آڑ میں افسران کو جعلی کالز کے ذریعے مالی مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے بھتہ خوری کے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی کالز پر ہرگز کان نہ دھریں اور کسی بھی مشکوک یا جعلی کال کی فوری اطلاع محکمہ کو دیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محکمہ بلدیات

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کردی

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔

 صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔

سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کے ذریعے پبلک کی جائیں گی، سرکاری افسران ملکی اور غیر ملکی اثاثوں اور مالی حیثیت سے آگاہ کریں گے کسی بھی افسر کی ذاتی معلومات کی رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔

واضع رہے کہ رواں ہفتے ہی آئی ایم ایف شرائط پر عوام پر نئے ٹیکس کا نفاذ بھی کیا گیا ہے ایندھن کی قیمتوں میں پٹرولیم کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد کی گئی، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر اڑھائی روپے فی لیٹر نیا کلائمیٹ لیوی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات میں کئی سال پہلےخریدا گیا ارلی وارننگ سسٹم تاحال نصب نہ ہونے کا انکشاف
  • خلاء میں موجود کھربوں ڈالر کا خزانہ، حیران کن انکشاف سامنے آگیا
  • صوبے میں 740 عمارتیں خطرناک، جن میں سے 588 کراچی میں ہیں، وزیر بلدیات سندھ
  • لیاری واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، مراد علی شاہ
  • نبیل گبول کا سانحہ بغدادی کے ذمہ داران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
  • لیاری بلڈنگ واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
  • حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
  • کراچی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی موجد ایم کیو ایم ہے، ترجمان سندھ حکومت
  • وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کردی