سری لنکا: سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد، برطانوی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
برطانوی خاتون کو سری لنکا میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر برطانوی خاتون کے سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔
کسٹم افسران نے جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون پر رواں ماہ کے شروع میں ملک میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔
دوسری جانب خاتون نے اپنے سامان میں منشیات کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کو میرے سامان میں رکھا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔
خاتون کے وکیل کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں تاہم جرم ثابت ہونے پر انہیں 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بلال سلیم کی گرفتاری کلفٹن سےعمل میں آئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسیچنج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔