اسلام آباد ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ، اے ایس ایف اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سٹی 42: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے اہلکار کو برطرف کردیا
اسلام آباد ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ، سعودی مسافر کو اہلکار نے فیملی کے سامنے تھپڑ مارا تھا،واقعہ منگل کے روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا
مسافر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، اے ایس ایف حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا،اے ایس ایف نے واقعے میں ملوث اے ایس ایف اہلکار برطرف کردیا۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اے ایس ایف
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردیں
فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔
رجسٹرار آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التواء مانگ رہا ہے، یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔