یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی ملک نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان مشاورت، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں
یورپی ملک کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ سویڈن جانے کے خواہشمند افراد اسلام آباد میں ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔پاکستانی شہری 90 دن کیلئے شینگن ویزے کی درخواست پاکستان میں ہی دے سکتے ہیں، درخواستوں کو اسلام آباد میں وی ایف ایس گلوبل کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔
مزید معلومات سویڈن کی امیگریشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز کی بحالی کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ سویڈن نے اپریل 2023 میں سیکیورٹی وجوہات پر ویزاسروسز عارضی طور پر بند کی تھیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں ویزا
پڑھیں:
پاکستان میں سویڈن کی ویزا سروس کا دوبارہ آغاز
— فائل فوٹوسویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سامنے آئی ہے۔
بیان میں لکھا ہے کہ 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن جانے کے لیے 90 دنوں تک کے ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
بیان میں مزید لکھا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
اسٹاک ہوم میں دوطرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (یورپ) نے کی جبکہ سویڈن کی طرف سے سویڈش وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔
پاکستان اور سویڈن نے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے 19ویں دور کے دوران گرین ٹرانزیشن، ڈیجیٹائزیشن، پائیدار ٹیکنالوجیز اور آئی سی ٹی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔