سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وانا(اوصاف نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی ہو گئے ہیں۔
بنوں بورڈ کے چیئرمین کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔
ان کے مطابق باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف دو پرچے باقی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکیورٹی خدشات
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند سماعت کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔