راولپنڈی: سرکاری اسپتال میں مریض خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں عملے کی غیر اخلاقی حرکات بے نقاب کردی۔
این سی سی آئی اے نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں تعینات دو ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قابل اعتراض ویڈیو مواد بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تحقیقات کا آغاز انکوائری نمبر 1541/25 کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ شکیل احمد (ریڈیولوجسٹ) اور زین العابدین (وارڈ سرونٹ) نے THQ اسپتال کہوٹہ میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ریڈیالوجی وارڈ میں شدید غیر اخلاقی عمل کیا۔
واقعے کے دوران شکیل احمد نے خاتون مریضہ کے ساتھ ایکسرے روم میں غیر اخلاقی حرکات کیں جبکہ زین العابدین نے خفیہ طور پر موبائل فون سے ویڈیو ریکارڈ کی، تفتیش کے دوران برآمد شدہ الیکٹرانک آلات کا تجزیہ کیا گیا۔
ٹیکنیکل رپورٹ میں واضح طور پر قابل اعتراض مواد کی موجودگی اور دونوں ملزمان کے اس مواد کی تیاری اور ترسیل سے تعلق کی تصدیق ہوئی۔
ابتدائی شواہد کی بنیاد پر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے نے کہا کہ مقدمہ نہ صرف عوامی اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ طبی اخلاقیات کی پامالی اور سرکاری وسائل کا بے دریغ اور غیر اخلاقی استعمال بھی ظاہر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر اخلاقی
پڑھیں:
جیکب آباد ،سرکاری ملازمین کی بیگمات نے مستحق خواتین امداد ہڑپ کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد ضلع کے 1304ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کی امداد ہڑپ لی ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 16کروڑ 72لاکھ کی وصولی شروع ،محکمہ تعلیم کے تدریسی و غیر تدریسی عملے سے امدادی رقم کی وصولی کے لئے ڈی ای او کے متعلقہ ڈی ڈی اوز کو احکامات جاری ،ریونیو ،صحت ،پولیس اور دیگر محکموں کے ملازمین سے وصولی کے متعلقہ افسران کی مجرمانہ خاموشی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کی امداد کو بھی نہیں بخشا ہے ضلع کے 1304ملازمین سے 16کروڑ 72لاکھ 29ہزار سے زائد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کی وصوطگلی کے وفاقی حکومت کی جانب سے احکامات کے بعد سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے محکمہ تعلیم ضلع جیکب آباد کے 642 ملازمین پر 7کروڑ 86لاکھ 22ہزار اور68 پنشنر سے 79لاکھ 39 ہزار کی امدادی رقم کی وصولی کے لئے ڈی او پرائمری سید ریاض شاہ اور ڈی او سیکنڈری محمد اسماعیل برڑو نے تحریری طور پر تعلقہ ایجوکیشن افسر میل فمیل ٹھل ،گڑھی خیرو اور جیکب آباد کو احکامات جاری کئے ہیںامدادی رقم وصول کرنے والوں میں محکمہ ریونیو، تعلیم، صحت، زراعت،پولیس،قانون ،آبپاشی ، خوراک ،ورکس اینڈ سروسز ،بلدیات ،پبلک ہیلتھ کے ملازمین شامل ہیں محکمہ تعلیم کے کسی بھی محکمے کے افسران کی جانب سے بسپ کی امدادی رقم کی وصولی کے لئے اقدامات سامنے نہیں آئے مستحقین کی امدادی لینے والوں میں گریڈ ایک سے 20ویں گریڈ تک کے ملازمین نائب قاصد ،چوکیدار ،بیلف، وارڈ سرونٹ ، ڈرائیور ، بیلدارکوٹوار، آیا،پمپ آپریٹر، دھوبی،مالی سے لیکر اے ایس آئی ،کلرک ،ہیڈ کانسٹیبل،پٹواری ،پرائمری اسکول ٹیچر،ہائی اسکول ٹیچر ،فوڈ سپروائیزر،سب انجینئر، ویکسینیٹر ، اورینٹل ٹیچر، کلرک ، سپریڈنٹ،فیلڈ اسسٹنٹ ،داروغہ، ہیڈ ماسٹر ، ٹائپسٹ ، خلاصی ،ورک مستری، ورکشاپ انسٹرکٹر کی بیگمات اور مڈ وائف ،لیڈی ہیلتھ ورکرشامل ہیں ۔