لاہور میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والا ملزم پکڑا گیا، مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والے ملزم کو وہاڑی کے علاقے لڈن سے گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا، ڈیفنس میں خاتون کے اغوا کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔
کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے لڑکی گر کر جاں بحقپولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس سے قبل خاتون کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئے تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 خواتین پیدل سڑک کنارے آ رہی ہیں، پیچھے سے ایک کار اُن کے سامنے آکر رُکتی ہے، جس میں سے 2 افراد نکلتے اور خاتون کو زبردستی کار میں ڈال کر فرار ہو جاتے ہیں۔
اس دوران ہیلمٹ پہنے ایک موٹرسائیکل سوار بھی خواتین کے پاس کھڑا رہتا ہے، پولیس نےمغویہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اور بچوں کو
پڑھیں:
لاہور؛ گھر میں کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی، سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
لاہور:جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔
ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔