انگریزی لہجہ اختیار کرنے کے چکر میں فرانسیسی خاتون حقیقی لہجے سے بھی محروم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
فرانسیسی خاتون نے انگریزی لہجہ اپنانے کے لیے ٹانسل کا آپریشن کروا دیا۔ انگریزی لہجہ اختیار کرنے کے چکر میں حقیقی لہجے سے بھی محروم ہوگئی
مغربی فرانس سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ خاتون نے بمشکل انگریزی زبان جاننے کے باوجود ٹانسل کا آپریشن محض اس لیے کروا لیا تاکہ وہ انگریزی زبان اس کے حقیقی لہجے میں بول سکے۔
ٹانسل سرجری کے بعد سے فرانسیسی خاتون لیٹیٹیا کرخت انگریزی لہجے میں بات کر رہی ہے۔
پیشے کے اعتبار کیشیئر فرانسیسی خاتون لیٹیٹیا کو اگرچہ اس کے سرجن نے ابتدائی طور پر یقین دلایا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن اس کی آواز، جس میں اب ایک الگ اینگلو سیکسن لہجہ ہے، کبھی بھی اپنی اصلی فرانسیسی کیڈنس میں واپس نہیں آ سکے گی۔
آپریشن کے بعد ہفتے مہینوں میں بدل گئے، اور جب وہ خاتون اپنے ڈاکٹر کے پاس واپس آئی تو وہ بھی حیران رہ گیا۔
اپنے بدلے ہوئے لہجے سے پریشان خاتون کا ڈاکٹر سے سوال تھا کہ کیا میں اینگلو سیکسن ہوں؟
متعدد طبی مشورے کے بعد لیٹیٹیا کو بالآخر فارن ایکسنٹ سنڈروم (FAS) کی تشخیص ہوئی، جو ایک نادر اعصابی حالت ہے جو عام طور پر سر کے صدمے، فالج، یا سرجری سے شروع ہوتی ہے۔
اس کے معاملے میں، ریکارڈ بتاتے ہیں کہ سرجری کے دوران دماغ کے کسی حصے میں خون کا بہاؤ کم ہونا ڈرامائی آواز کی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔
اگرچہ خاندان کے کچھ افراد کو اب بھی یقین ہے کہ وہ مذاق کر رہی ہے یا لہجے کو جعلی بنا رہی ہے، لیکن وہ اصرار کرتی ہے کہ یہ حقیقی ہے اور یہ اب اس کی شناخت کا حصہ بن گیا ہے۔
لیٹیٹیا کا کہنا ہے کہ میں اب بھی اپنی پرانی آواز واپس چاہتی ہوں۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے اس کے ساتھ رہنا سیکھ لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
جھانوی کپور نے ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ کروائی ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا
بالی ووڈ کی کوئین آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے کوئی ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ نامی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔
ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ ’’خود کو ڈاکٹرز کہنے والے یوٹیوبرز‘‘ نے اُن کے چہرے کا تجزیہ کر کے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے یہ سرجری کروائی ہے، جو دراصل ایک من گھڑت کہانی ہے۔
یاد رہے کہ بفیلو پلاسٹی یا ’بل ہارن لپ لفٹ‘ ایک ایسی سرجری کو کہا جاتا ہے جس میں ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیان کی جگہ کو معمولی سا کم کیا جاتا ہے تاکہ ہونٹ قدرتی طور پر بھرے ہوئے دکھائی دیں۔
جھانوی کپور نے اس طرح کی افواہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ویڈیوز نوجوان لڑکیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا، ’’اگر کوئی کم عمر لڑکی اس طرح کی باتوں پر یقین کر کے غیر محفوظ طریقہ اختیار کرے تو یہ بہت خطرناک ہوگا‘‘۔
اداکارہ نے زور دیا کہ خوبصورتی بڑھانے سے متعلق معاملات میں آگاہی ضروری ہے تاکہ لوگ سوشل میڈیا کے گمراہ کن دعوؤں سے بچ سکیں اور کوئی ایسی سرجری نہ کروا بیٹھیں جس کو کسی اداکارہ کے نام کے ساتھ جوڑا گیا ہو۔