کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر قائد کے علاقہ کورنگی بلال کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو مبینہ طور پر شوہر اور دیور نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا، نور عائشہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی، نور عائشہ کی سات سال قبل ایوب سے شادی ہوئی تھی اور اس کی دو کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کے ورثاء کی جانب سے اس کے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد علی اکبر کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا، بتدائی تفتیش میں خاتون کو تیزاب پلانے کے شواہد ملے ہیں، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

(جاری ہے)

خاتون کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ داماد کے ناجائز تعلقات پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے، نور عائشہ شادی کے بعد کئی بار ناراض ہو کر میکے بھی واپس آئی، اب بھی کسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس پر ہماری بیٹی کو ملزمان کی جانب سے تیزاب پلانے کے علاوہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، ہمیں اطلاع ملی کہ بیٹی کی حالت خراب ہے جس کے بعد ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

دوسری طرف کراچی میں ہی پیش آئے ایک اور واقعے میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نئی نویلی دلہن سے غیر فطری عمل کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم اشوک کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ’ ملزم نے اپنی بیوی کے اندر لوہے کا راڈ ڈال کر تشدد کیا، ملزم نے اپنی بیوی کی گردن پر چھاتی پر بھی زخم کردیئے، متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، ملزم سے اس حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے، متاثرہ خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان بھی کروانا ہے‘، جس پر عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

میرپور خاص میں ملازمت کے بہانے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

میرپور خاص میں مبینہ طور پر ملازمت دلانے کے بہانےخاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

خاتون کے اجتماعی زیادتی کے الزام پر پولیس نے رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

حکام کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم مکیش کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کو مقامی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سفاک شوہر نے بھائی کے ساتھ ملکر بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کردیا
  • لاہور؛ مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار گرفتار
  • میرپور خاص میں ملازمت کے بہانے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
  • شادی کے 2 دن بعد بیوی پر سفاکانہ تشدد کرنے والا شخص ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سپریم کورٹ نے کراچی میں 8 سالہ بچے کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا 
  • نادیہ جمیل نے ’بیوی کو شوہر کی ماں بننے سے‘ متعلق بیان پر وضاحت دے دی
  • انسٹاگرام پر بلاک کیوں کیا، خاتون نے شوہر کے خلاف شکایت درج کرا دی
  • جیکب آباد، غیرت کے نام پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق
  • بھارت: بیوی نے نشے میں دھت شوہر کو ڈنڈوں سے پٹائی کرکے مار ڈالا