اسلام آباد: کمسن بچوں کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، غیراخلاقی حرکتوں کی درجنوں ویڈیوز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد میں کمسن بچوں کو ورغلا کران کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم بچوں کیساتھ غیراخلاقی حرکتوں کی ویڈیوز بھی بناتا تھا، ملزم سے کمسن بچوں کی درجنوں ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔
ملزم کو بھکر سے گرفتار کیا گیا، بھینسوں کے باڑے میں بچے گھر سے دودھ لینے آتے تھے، ملزم اس باڑے میں دودھ لینے آئے بچوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتا تھا۔
ملزم کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد کی جانب سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچوں کو ان کی ویڈیوز دکھا کر حراساں کرتا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم عاقب نعیم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہمعدالت نے ملزم عاقب نعیم ک 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ملزم عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکٹر آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے واقع کا مقدمہ ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔