ظلم کی انتہا، سنگدل ماں سگے بیٹے کو زیر کا گلاس پلاتے ہوئے ویڈیو بناتی رہی ،ملزمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد( اوصاف نیوز)آزادکشمیر کے ضلع پلندری کے علاقہ بارل اوری میںسنگدل ماںنے اپنے سگے بچے کو زیردے کر قتل کردیا ، بچے نے ماں کی موجودگی میں زیر کا گلاس پی لیا جبکہ سنگدل ماں ویڈیو بناتی رہی ۔
آزادکشمیر کے علاقے بارل میں پیش آئے درد ناک واقعہ کی وائرل ویڈیو نے انسانیت کوہلا کر رکھ دیا۔ذہنی معذور بچے نے ماں کی موجودگی میں زہر پیا اور ہسپتال پہنچ کرجان دیدی۔واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک 12 سے14 سال کا لڑکا کرسی پر بیٹھا ہے اور اس کیساتھ پانی کا گلاس بھی رکھا ہے۔
ویڈیو کے شروع میں ہی بچی( مبینہ طور پر لڑکے کی بہن) ہندکو میں گفتگو کرتے ہوئے اسے کہتی ہے کہ یہ خود ہی کھا رہے ہو کسی نے تو نہیں کہا،نہ کھانا مرجائوگے،ویڈیو میں دو بچیاں بول رہی ہوتی ہیں اور بار بار کہتی ہیں کہ خود کھا رہے ہو ہم نے تو نہیں کہا، کھائو گے تو مرو گے۔
لڑکی اپنی ماں کو کہتی ہے کہ چوہےمار گولیاں کھا رہا ہے، بعد میں لڑکی اپنی والدہ کو بتاتی ہے کہ اس نے کھا لی ہے امی زہر ،میں آپ کو ویڈیو بھی دکھائوں گی، لڑکا ویڈیو میں یہ بھی کہتا ہے کہ رحیم سے زہر لائی ہے۔
اس دوران لڑکی یہ بھی کہتی ہے سب کو کال کرکے بتا دیں کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے لڑکے کو قتل کیا گیا اور اسے مجبور کیا گیا کہ وہ زہر کھا لے۔
بہن کی باتوں سے یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ اسے جھوٹی کہانی گھڑنے کی تربیت دی گئی تھی۔ ماں کی خاموش موجودگی اور ویڈیو بننے کے دوران بےحسی نے عوامی غم و غصے کو مزید بھڑکا دیا ہے۔
تھانہ پولیس پلندری میں لڑکے کے والد محمد سعید کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ18مئی کو اپنے بھائیوں کے ہاں گیا تھا تو اطلاع ملی کہ بیٹے بلال نے کوئی زہریلی چیز کھا لی ہے۔
بلال کے والد کے مطابق جب وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری پہنچا تو بیٹا فوت ہوچکا تھا جس کی لاش لے کر گھر گیا اور تدفین کردی۔محمدسعید کے مطابق اسے بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی بیوی فرزانہ کوثر نے دیگر لوگوں کی سہولت کاری سے بیٹے کو زہریلی چیز دے کر مارا۔
محمد سعید نے اپنی بیوی پر الزام لگایا ہے کہ وہ بدکردار ہے ، اس کا بیٹا رکاوٹ بنتا تھا جس کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا ۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہ جس سے حقائق سامنے آئیں گے لیکن ایک معصوم بچے کی ویڈیو نے معاشرے کو ہلاکررکھ دیا ہے۔
مودی کے سر پر جنگ سوار؛ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری ڈوبنے لگی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
انتہا پسند اسرائیلی وزرا کی غزہ میں امداد بند کرنے اور فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزرا نے غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنانے کے لیے تمام انسانی امداد بند کرنے، فلسطینیوں کو بھوکا مارنے اور جنگ بندی مذاکرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوحہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات سے فوری طور پر مذاکراتی ٹیم کو واپس بلا لیں، جنہوں نے اسرائیلی فوجیوں کو مارا، ان سے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بیتزالئیل سموٹریچ نے بھی اسی قسم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اور چیف آف اسٹاف ایال زمیر کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر غزہ میں امداد کی فراہمی بند کریں۔
خیال رہےکہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری سے 57,600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بھی کی ہے۔