عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی ہفتے کو بھی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کر رہے ہیں۔

ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو ”جنگ جیتنے“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو۔‘ اس پر جج نے جواب دیا، ’آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔‘ اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے اور ساری قوم کی فتح ہے۔‘

بانی پی ٹی آئی کے وکیل میاں محمد حسین نے وزیراعظم پر جرح کا آغاز کیا۔ وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ اپنے دعوے میں ان اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس بھجوایا؟ وزیراعظم نے کہا، ’یہ بات درست نہیں ہے۔‘

وکیل نے سوال کیا، ’کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا؟‘ اور مزید پوچھا کہ ’اسی لیے آپ نے اخبارات کو فریق بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی؟‘ جس پر شہباز شریف نے انکار کیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ’دعویٰ ہذا 7 جولائی 2017 کو دائر ہوا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ درست ہے کہ 28 اپریل کو بانی پی ٹی آئی نے ایک جلسہ اسلام آباد میں کیا تھا۔‘ انہوں نے مزید تصدیق کی کہ ’29 اپریل کو نجی اخبار میں اسی تقریر سے متعلق خبر شائع ہوئی۔‘

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا، ’کیا اس کے علاوہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی اور دعویٰ دائر کیا ہے؟‘ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا، ’کوئی دوسرا دعویٰ دائر نہیں کیا۔‘

سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان پر دس ارب روپے کا جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی الزام لگایا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا، ’پانامہ کیس کیا تھا؟‘ جس پر شہباز شریف کے وکلاء نے اعتراض کیا۔ وکیل نے کہا، ’اگر دعویٰ میں نہ لکھا ہوتا تو سوال نہ کرتا۔‘

دوان سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’محمد حسین چوٹیا صاحب بہت پروفیشنل ہیں، یہ بات پھر کہہ رہا ہوں، بہت بڑا بددیانتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، دس ارب کا الزام لگایا گیا، یہ سیدھا سادھا کیس ہے۔‘

شہباز شریف نے کہا، ’پانامہ کیس اخبارات اور ٹی وی پر آیا تھا، اس لیے تحریر کیا۔‘ وکیل نے الزام لگایا کہ ’پانامہ کیس کے حوالے سے حقائق چھپا رہے ہیں۔‘ اس پر شہباز شریف نے کہا، ’یہ درست نہیں ہے۔ غیر ضروری سوال نہ کیے جائیں۔‘

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ’مجھے ترکی، آذربائیجان، ایران کے دورے پر جانا ہے۔‘ وکیل محمد حسین نے جواب دیا، ’آپ کے دعویٰ سے سوال کیے جا رہے ہیں۔‘ عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا، ’میاں صاحب، آئندہ کون سی تاریخ رکھی جائے، بتا دیں؟‘

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست؛ تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کردی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست؛ تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کردی سکھ تنظیم کی ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ مہمند ڈیم کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور، ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا توہین آمیز کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ویڈیو لنک کے خلاف

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے  اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل نوٹیفکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل نوٹی فکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • 10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، وطن واپس روانہ
  • اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف