اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے  قوم کے اتحاد  و اتفاق سے  بھارت کو جو تاریخی شکست دی اسے دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح سکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ داخلی اور خارجی سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔ بلاول نے پاکستان پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں اور وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ شہباز شریف اور بلاول میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق بلاول نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف اجاگر کرنے کے لئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ وزیراعظم نے چین کے صوبے غیزو میں لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر پیغام میں وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ لاپتہ افراد کی محفوظ بازیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے صدور سے ملاقات میں  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کے لیے حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم پر عزم ہے۔ کاروباری قرضوں کے حصول میں آسانی اور بجلی کی قیمتوں کمی جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹیکس چوری قطعاً قابل قبول نہیں ہے اور اس کے تدارک کے لیے تمام اقدامات  کئے  جائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کے لیے حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم پر عزم ہے۔ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان انشاء اللہ جلد ایک عالمی معاشی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ معاشی خود انحصاری کے حصول کے لیے نجی شعبے کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی کاروباری برادری کے حقوق کا تحفظ اور انہیں منافع بخش کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وفد نے اگلے مالی سال کے لئے  بجٹ تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ کو ان تجاویز پر غور کرنے کی ہدایت کی۔  ادھر شہبا زشریف سے برطانوی ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن ڈرکن نے ملاقات کی۔ ماہر معیشت نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔ ڈاکٹر سٹیفن نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کر سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار کے فروغ کیلئے پالیسیوں میں اور معاشی ترقی کے لئے مالیاتی، محصولات اور پیداواری پالیسی میں توازن ضروری ہے۔ گزشتہ ادوار میں پاکستانی اشیاء کی دنیا بھر میں مانگ تھی۔ برآمدی ترقی کیلئے معیشت میں اصلاحات درکار ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا نے کہا کہ کے لئے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری