وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رواں کے اواخر میں برادر ملک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔
دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے میں وزیراعظم ان ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ ان ممالک کی قیادت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام امور پر جامع بات چیت کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ان برادر ممالک کی جانب سے حالیہ بھارت کے ساتھ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت پر دلی اظہار تشکر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف 29 تا 30 مئی کو دوشنبہ تاجکستان میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ وزیراعظم کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، شہباز شریف ایرانی صدر کی دعوت پر ایران کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا، وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات ہوگی۔
اسلام آباد پاکستان اور بھارت کے مابین اہم...
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بعد کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بتایا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان اور مصالحانہ کوششوں پر بھی شکریہ ادا کیا جائے گا۔
اس موقع پر عالمی و علاقائی امن و سلامتی، پاک ایران تعلقات اور باہمی تعاون میں استحکام پر تبادلہ خیال ہوگا۔
سیکیورٹی، تجارتی امور، سرحدی انتظام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ایرانی قیادت وزیراعظم پاکستان کو امریکا اور ایران کے جوہری مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا آئندہ ہفتے ترکیے اور آذربائیجان کا دورہ بھی شیڈول کیا جارہا ہے، وزیراعظم ترک اور آذربائیجان کی قیادت کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔
وزیراعظم ترکیے اور آذربائیجان کی قیادتوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔