وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی کو بیرونی دورے پر روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 25 تا 30 مئی ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے دورے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم شہباز شریف
دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی تمام اُمور پر سیر حاصل بات چیت کریں گے۔
اپنے دورے کے موقعے پر وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔
مزید پڑھیے: دشمن نے دوبارہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکو پاؤں تلے روند دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم 29 تا 30 مئی تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کے بیرونی دورے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کے بیرونی دورے وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
بیرونی کمپنیوں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، وزیراعظم
اماراتی کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں گزشتہ 19سال سے کامیاب سرمایہ کاری کر رہی ہے،فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرونی کمپنیوں کو کاروبار دوست ماحول اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ شریک تھیں۔
غیر ملکی کمپنیوں کو وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے مشترکہ ثقافت، بھائی چارے اور مذہبی اقدار پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، اماراتی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں عرصہ دراز سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں، بیرونی کمپنیوں کو کاروبار دوست ماحول، سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔
اماراتی کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں گزشتہ 19 سال سے کامیاب سرمایہ کاری کر رہی ہے، پاکستان میں مزید کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں، ہماری کمپنی میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، پاکستان میں مستقبل کے لیے طویل مدتی اور کامیاب سرمایہ کاری کے لیے پر عزم ہیں۔