وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت چکوال: فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2100 کلو مضر صحت گوشت تلف بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں پابندیاں نرم کرنے کا شکریہ؛ شامی جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو امریکا کو ذمے دار تصور کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز میں مکمل، وزیر اعظم کل افتتاح کرینگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
پڑھیں:
چینی سفیر کی ائرچیف سے ملاقات‘ خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ادارہ جاتی سطح پر روابط‘ دفاعی تعاون‘ خطے کی بدلتی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ علاقائی سکیورٹی کی موجودہ حالات میں بھرپور عملی تیاری اور تیز تر ہم آہنگی کو لازمی قرار دیا۔ ائیرچیف نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاک چین دوستی باہمی اعتماد‘ تزویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن کے عزم پر مبنی ہے۔ مستقبل میں باہمی تعاون و شراکت داری کے ذریعے پاک چین دوستی مزید گہری ہو گی۔