وزیراعظم 27مئی کو ایران،آذربائیجان اور ترکیے کے دورے پر روانہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف 27مئی کو ایران،آذربائیجان اور ترکیے کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑبھی ان کے ہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم تین ملکی دور ے کے پہلے مرحلے میں ایران جائیں گے ،وزیراعظم اپنے اس دورے کے دوران ایرانی مسعود پزشکیان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اورترکیے کے صدررجب طیب اردوان سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک بھارت کشیدگی خصوصاًمعرکہ حق میں پاکستان کی عظیم کامیابی اورخطے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائے گا،وزیراعظم بھارتی جارحیت پرپاکستان کی بھرپور حمایت پردوست ملکوں کی قیادت کاشکریہ اداکریں گے ۔اس موقع پرمستقبل میں باہمی دلچسپی کے شعبوں خصوصاًدفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لایاجائے گا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’’عمرہ پر جانے دیں، دعا سے ملک کے حالات اچھے ہونگے‘‘شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ کی رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ میں پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کا نام ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکالا تھا، اب ان کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول میں ڈال دیا گیا ہے ۔ آئین کے تحت ہر شخص کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
عدالت میں ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم سے پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے ۔
جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ بعد ازاں عدالت کے شیخ رشید کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شیخ رشید ون ٹائم عمرہ کے لیے جا سکتے ہیں۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
Ansa Awais Content Writer