وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
ملاقات میں بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کےلیے قائم حکومتی وفد کے دوروں سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
حکومتی وفد کے مختلف دوروں میں پاکستان کے بیانیے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، مصدق ملک اور شیری رحمان موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
بلاول کی ملاقات، دنیا میں پاکستانی موقف اجاگر کرنے کیلئے رہنمائی لی، افواج نے 10 مئی کو قوم کے اتحاد سے بھارت کو تاریخی شکست دی: شہباز شریف
اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد و اتفاق سے بھارت کو جو تاریخی شکست دی اسے دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح سکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ داخلی اور خارجی سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔ بلاول نے پاکستان پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں اور وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ شہباز شریف اور بلاول میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق بلاول نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف اجاگر کرنے کے لئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ وزیراعظم نے چین کے صوبے غیزو میں لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر پیغام میں وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ لاپتہ افراد کی محفوظ بازیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے صدور سے ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کے لیے حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم پر عزم ہے۔ کاروباری قرضوں کے حصول میں آسانی اور بجلی کی قیمتوں کمی جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹیکس چوری قطعاً قابل قبول نہیں ہے اور اس کے تدارک کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کے لیے حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم پر عزم ہے۔ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان انشاء اللہ جلد ایک عالمی معاشی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ معاشی خود انحصاری کے حصول کے لیے نجی شعبے کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی کاروباری برادری کے حقوق کا تحفظ اور انہیں منافع بخش کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وفد نے اگلے مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ کو ان تجاویز پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ ادھر شہبا زشریف سے برطانوی ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن ڈرکن نے ملاقات کی۔ ماہر معیشت نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔ ڈاکٹر سٹیفن نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کر سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار کے فروغ کیلئے پالیسیوں میں اور معاشی ترقی کے لئے مالیاتی، محصولات اور پیداواری پالیسی میں توازن ضروری ہے۔ گزشتہ ادوار میں پاکستانی اشیاء کی دنیا بھر میں مانگ تھی۔ برآمدی ترقی کیلئے معیشت میں اصلاحات درکار ہیں۔