جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا، بھارت کے خلاف پوری قوم کا اتحاد دشمن کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔

مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 35 روز قبل اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، محسن نقوی کی بتائی ہوئی مدت میں منصوبہ مکمل کیا گیا، منصوبہ اعلیٰ کارکردگی کا بہترین نمونہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پرایک بار پھر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، 10 مئی کو پاک افواج نے دشمن کو شکست دی، پوری قوم کا اتحاد دشمن کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فتح قوم کے اتحاد اور اتفاق کی بدولت ممکن ہوئی، یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ، مہربانی ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟ رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟ پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی ججز ٹرانسفر کیس؛ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، سپریم کورٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وزیراعظم کا امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری ریسکیو کوششیں اس قدرتی آفت سے مزید لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں کچھ دن پہلے اسی قسم کے واقعے کا سامنا کرنا پڑا اور ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کو پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قوم کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری، ویلیو ایڈیشن اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • عبدالستار ایدھی قوم کا انمول اثاثہ تھے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف
  • تربیلا اسپل وے آپریشن پر وزیراعظم شہباز شریف کی وارننگ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمند
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کیوں کی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ترکیہ، آذربائیجان کے صدور کیساتھ چہل قدمی
  • وزیراعظم کا امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس